قلات میں گیس کی بند ش اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف جمعیت علماء اسلام نظریاتی نے احتجاج کی کال دیدی

منگل 11 اکتوبر 2016 16:18

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) قلات میں گیس کی بند ش اور کبھی نہ ختم ہو نے والی لوڈ شیڈنگ کے خلاف جمعیت علماء اسلام نظریاتی نے احتجاج کی کال دیدی قلات میں گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف گیس دفتر کے گھیرائو اور قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا جائے گا قلات میں گزشتہ کئی سالوں سے قلات میں سوئی گیس مکمل بند ہیں مگر گیس کمپنی کی جانب سے قلات کی غریب لوگوں سے بلوں کی مد میں ہزاروں روپے وصول کر نے سلسلے جاری ہیں جو کہ گیس حکام کے لیئے بائث شرم ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے صوبائی نائب امیر مولانا محمد حیات ضلعی نائب امیر حافظ عبدلرشید تحصیل امیر مفتی عبدالناصر مینگل محمد وفا اور دیگر نے پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کمپنی کی جانب سے قلات میں گزشتہ کئی سالوں سے سوئی گیس مکمل طور پر بند ہے مگر سوئی گیس کمپنی کی جانب سے قلات کے شہریوں سے ماہانہ بلوں کی مدمیں ہزاروں روپے بٹورا جارہا ہیں مگر قلات کے عوام سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں ہم آئیندہ دو روز کے دوران ڈپٹی کمشنر قلات سے ملاقات کریں گے اور اس مسئلے پر ان کی توجہ دلائیں گے اور احتجاج کے لیئے قلات کے تمام پارٹیوں کے ساتھ مل کر آئیندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے کیونکہ سوئی گیس حکام قلات کے عوام کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک رکھے ہوئے ہیںقلات کے عوام کو گیس سے محروم رکنے کے خلاف ہم بھر پور احتجاجی تحریک چلائیں گے اس سلسلے میں گیس دفتر کا گھیرائو اور اسکی تالابندی کریں گے اور اگر مسئلہ حل نہ ہو اتو روڈ بلاک سمیت دیگر احتجاج کے زرائع استعمال کریں گے ظلم کی انتہا ء قلات میں گیس نہیں ہے مگر گیس حکام قلات کے عوام کو گیس چور کا طعنہ دینے کے ساتھ ساتھ قلات میں انتہائی تیز رفتار گیس میٹرز نصب کر نے کی کوشش کر رہے ہیں جن کو پنجاب میں مسترد کر دیا گیا تھا اور حکومت نے گیس کمپنی کو یہ میٹر نہ لگانے کی ہدایت کی تھی اور بعد ازاں بلوچستان ہائیکورٹ نے بھی ان کو نہ لاگانے کا حکم دیا تھا افسوس کہ قلات کے عوام کا کئی پرسانحال نہیں عوام کو پریشاناور تکلیف دینے کے لیئے ایسے ہتھکنڈے استعمال کیئے جارہے ہیں ہم بلوچستان ہائیکورٹ چیف جسٹس اور صوبائی محتسب آعلیٰ سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ گیس کمپنی کی ان ظلم و زیادتیوں اور قلات میں گیس کی عدم فراہمی کا ازخود نوٹس لیں ۔

متعلقہ عنوان :