کوئٹہ میں کا رروائی ٬3 مشتبہ افراد گرفتار

منگل 11 اکتوبر 2016 16:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے کوئٹہ میں کا رروائی کرتے ہوئی3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ٬ ایمونیشن برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور اور حساس اداروں نے اہلکاروں نے کوئٹہ کے علاقے بروری میں کا رروائی کر تے ہوئے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک رائفل٬2 پسٹل برآمد کرکے قبضے میں لے لیا ایف سی ترجمان کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :