مودی سرکار کی پالیسیوں کے باعث بھارت میں کافی انتشار پیدا ہوچکا ٬شاہ محمود قریشی

منگل 11 اکتوبر 2016 16:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نہتے کشمیری سینہ تان کر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کررہے ہیں ۔ مودی کی پالیسیوں کیخلاف نہ صرف بھارتی عوام بلکہ بھارتی مفکر زنے بھی سوالات اٹھا دیئے ہیں٬ فوج سمیت تمام سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں امید ہے عاشورہ پرامن رہے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہے بھارتی افواج نے بارہ سالہ نہتے بچے کو جس طرح شہید کیا ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی افواج کی وحشت سے کشمیریوں پر ظلم و ستم کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت وزیراعظم مودی کی مبقوضہ کشمیر اور ایل او سی پر جارحیت کی پالیسیوں کیخلاف نہ صرف بھارتی عوام بلکہ بھارتی مفکر بھی سوالات اٹھا رہے ہیں مودی سرکار کی پالیسیوں کے باعث بھارت میں کافی انتشار پیدا ہوچکا ہوں شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ فوج سمیت تمام سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں اور اپنے فرائض باخوبی سرانجام دے رہے ہیں امید ہے عاشورہ پرامن طریقے سے گزر جائے گا ( ر ا ش د )

متعلقہ عنوان :