اقتصادی راہداری منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے جے سی سی کا اجلاس آ ئندہ ما ہ ہو گا

منگل 11 اکتوبر 2016 16:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیی5ویں جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی(جے سی سی) کا اجلاس نومبر میں ہو گا۔

(جاری ہے)

ذرایع کے مطابق پاکستانی حکام میٹنگ میں چین کو پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کو سیکورٹی کے حوالے سے آگاہ کریں گے کہ 10ہزار جوانوں میں مشتمل نئی سیکورٹی فورس کا قیام دسمبر تک عمل میں ہو سکے گا اس کے علاوہ میٹنگ میں دسمبر 2017تک مکمل ہونے والے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا جے سی سی کا نومبر میں اجلاس بلانے کے لیے وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال گذشتہ ماہ چین کے دورہ پر تھے جس میں جے سی سی کا اجلاس9سی13 نومبر کو بلانے پر اتفاق کیا گیا تھا ملاقات میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ جے سی سی سے پہلے گوادر٬ ٹرانسپورٹ اور صنعت میں تعاون کے ورکنگ گروپس کی ملاقات کی جائے تاکہ ان کی سفارشات کو جے سی سی کا حصہ بنایا جا سکے۔

شہزاد

متعلقہ عنوان :