حکمران پرامن احتجاج کر نیوالوں کو گالیاں دینے کی بجائے انکے جائز مطالبات کو تسلیم کر یں٬ عمر خیام

منگل 11 اکتوبر 2016 16:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصا ف سپورٹس اینڈ کلچر کے آرگنائزر عمر خیام نے کہا ہے کہ حکمران پرامن احتجاج کر نیوالوں کو گالیاں دینے کی بجائے انکے جائز مطالبات کو تسلیم کر یں ملک میں تبدیلی صرف تحر یک انصاف ہی لائیگی ‘تمام مسائل کی جڑ حکمران کی ضد ‘ہٹ دھرمی اور لو ٹ مار ہے جس کا ہر صورت خاتمہ کر ناہوگا۔

(جاری ہے)

تحر یک انصاف ملک اور قوم کو کر پشن کے یاروں سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہی ہے کیونکہ ایسے لوگ ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیںحکمرانوں کے بعد اب ایف بی آر کے چیئر مین بھی خود کو آئین اور قانون سے بالاتر سمجھ رہے ہیں اس سے بڑا اس ملک اور قوم کے ساتھ اور مذاق کیا ہو سکتا ہی اس بات میں اب کوئی شک نہیں کہ ملک میں جمہو ریت نہیں بادہشاہت کا نظام ہے جہاں طاقتوار ہی سب کچھ ہے عام آدمی کی کوئی بات سننے کو تیار نہیں ۔ (ن) لیگ والوں کو پہلے بھی سچ سننے سے نفر ت رہی ہے 30اکتو بر کا دن پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہوگا اور یہ نئے پاکستان کی بنیاد ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :