لہڑی میں ایف سی اور حساس اداروں کی کا رروائی٬ ایک دہشتگرد ہلاک

منگل 11 اکتوبر 2016 16:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) بلوچستان کے علاقے لہڑی میں ایف سی اور حساس اداروں کی کا رروائی فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں کے لہڑی کے علاقے ریلو گلاب میں کا رروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 1 دہشتگرد کو ہلاک کر کے ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور ایس ایم جی برآمد کر لی مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :