لاہور ٬ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرو بس سروس معطل

منگل 11 اکتوبر 2016 16:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) نویں اور دس محرم الحرام کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرو بس سروس کو مکمل طور پر معطل کردیا گیا۔میٹرو بس اتھارٹی نے ضلعی انتظامیہ کی تجویز پر نو اور دس محرم الحرام کو میٹرو بس سروس جزوی اور مکمل طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ صبح میٹرو بس سروس کو دوپہر بارہ بجے تک جزوی طور پر معطل کردیا گیا تھا اور گجومتہ سے ایم اے او کالج تک محدود سروس چلائی جارہی تھی۔

میٹرو بس اتھارٹی حکام نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دوپہر بارہ بجے کے بعد آج دس محرم الحرام تک میٹرو بس سروس کو مکمل طور پر معطل کردیا۔میٹرو بس اتھارٹی کے مطابق کل بروز جمعرات کو میٹرو بس کو مکمل طور پر بحال کردیا جائے گا اور معمول کے مطابق سروس چلے گی۔

متعلقہ عنوان :