راولپنڈی ٬ بنسالی پوسٹ آفس میں ڈکیتی کی واردات کی تفصیلات سامنے آ گئیں

پوسٹ آفس میں کوئی سکیورٹی گارڈ اور سی سی ٹی وی کیمرہ نہیں تھا ٬ڈاکوئوں کی پوسٹ مین کو جان سے مارنے کی دھمکی

منگل 11 اکتوبر 2016 16:09

․راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) راولپنڈی کے علاقے بنسالی پوسٹ آفس میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں اس پوسٹ آفس میں نہ تو کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ اور نہ ہی کوئی سکیورٹی گارڈ تھے اور روات پولیس اسٹیشن 15 کلومیٹر دور تھا میڈیا رپورٹس میں پوسٹ ماسٹر قاسم مجید نے حوالے سے کہا گیا ہے کہ لگ بھگ 1.3 ملین روپے لوٹے گئے ہیں جس میں پنشن ٬ ڈیپازٹ اور مقامی لوگوں کی سیونگ شامل تھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وہ پہلے بھی اپنے محکمے کو لکھ چکے تھے کہ سکیورٹی گارڈ اور کیمرے لگائے جائیں تاہم ابھی تک جواب کا انتظار ہے مجید کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی پر آنے سے وہ خود کو غیر محفوظ سمجھتے تھے انہوں نے کہا کہ ڈاکوئوں نے بڑے دروازے کو بند کر دیا تھا جبکہ دیگر تین نے دراز ٬ لاکرز اور الماریوں کی تلاشی لی اور مجھے میرے سٹاف کو رقم نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :