سی ڈی اے کا بلڈنگ بائی لاز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

بلڈنگ بائی لاز کو تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تبدیل کیا جائے گا ٬شیخ انصر عزیز

منگل 11 اکتوبر 2016 16:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے نے بلڈنگ بائی لاز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاکہ دارالحکومت اسلام آباد میں بلند و بالا عمارتوں کو تعمیرات میں آسانی ہو۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سردست سی ڈی اے تعمیراتی بائی لاز سے کیس ٹو کیس بنیاد پر نمٹ رہی ہے اور بعض بلند و بالا عمارتوں کی جانب سے تعمیراتی خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں جن میں گرینڈ حیات ہوٹل٬ سنٹورس مال اور صفا گولڈ مال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان کیسز میں مختلف ادارے تفتیش کر رہے ہیں کیونکہ بعض سی ڈی اے اہلکاروں پر الزام لگا ہے کہ وہ مالکان کو ناجائز رعایت دے رہے ہیں۔ میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز جو سی ڈی اے کے سربراہ بھی ہیں نے کہا ہے کہ بلڈنگ بائی لاز کو تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تبدیل کیا جائے گا تاکہ بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بلند و بالا عمارتوں کے حق میں ہیں تاہما یک یکساں پالیسی کی ضرورت ہے اور ایسی بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم نے نئے بائی لاز بنانے پر کام شروع کر دیا ہے۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :