محکمہ داخلہ سندھ کا 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

منگل 11 اکتوبر 2016 16:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) محکمہ داخلہ سندھ نے 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع نے بتایا کہ محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر سندھ بھر میں نو اور دس محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رہے گی جس کے اوقات کاصبح 8 بجے تارات10 بجے ہے۔ علاوہ ازیں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پہلے ہی 11محرم الحرام تک پابندی عائد ہے۔

متعلقہ عنوان :