بیرسٹر محسن رانجھا کی ترک اسپیکر سے ملاقات

کشمیریوں پر جاری بھارتی جارحیت کے ثبو ت پیش کیے

منگل 11 اکتوبر 2016 16:06

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) وزیر اعظم نواز شریف کے نمائند خصوصی بیرسٹر محسن رانجھا نے ترک اسپیکر سے ملاقات کی ۔ ملاقات مین محسن رانجھا نے کشمیریوں پر جاری بھارتی جارحیت کے ڈوزیئر ترک اسپکر کو پیش کئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز انقرہ میں وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے بیرسٹر محسن رانجھا نے انقرہ میں ترک اسپیکر سے ملاقات کی جس میں محسن رانجھا نے کشمیریوں پر جاری بھارتی افواج کے مظالم سے متعلق ڈوزیئر ترک اسپکر کے حوالے کئے محسن رانجھا نے ترک سپیکر سے مطالبہ کیا کہ ترک پارلیمنٹ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کرے چونکہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گن کا استعمال شرمناک فعل ہے ترک اسپیکر نے آئندہ ماہ ہونے والے او ائی سی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ۔

(جاوید)

متعلقہ عنوان :