ون بیلٹ ون روڈ کو پرتگالی بولنے والے ممالک سے ملایا جا سکتا ہے٬چین

شاہراہ ریشم فنڈ اور پر تگالی بولنے والے ملکوں کے تعاون سے اہم منصوبوں کو جلد مکمل کرینگے٬ دنیا میں چین اور پر تگالی بولنے والوں کاحجم سترہ فیصدہے ٬چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کا تقریب سے خطاب

منگل 11 اکتوبر 2016 16:04

مکائو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے ون بیلٹ ون روڈ کو پر تگالی بولنے والے ممالک کی ترقیاتی منصوبی بندی سے ملایا جاسکتا ہے ٬ دشاہراہ ریشم فنڈ اور پر تگالی بولنے والے ملکوں کے تعاون سے اہم منصوبوں کو جلد مکمل کرئے گا ٬چین اور پر تگالی بولنے والے ملکوں کاحجم دنیا کا سترہ فیصد ہے ٬چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی اور پر تگالی بولنے والے ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے فورم کا پانچوان وزارتی اجلاس چین کے خصوصی انتظامی علاقے مکائو میں شروع ہواجس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پر تگالی بولنے والے ملکوں کاحجم دنیا کا سترہ فیصد اور آبادی بائیس فیصد ہے انہوں نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ کی تجویز کو پرتگالی بولنے والے ممالک کی ترقیاتی منصوبہ بندی سے ملایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

چین شاہراہ ریشم کے فنڈ٬چین اور پرتگالی بولنے والے ملکوں کے تعاون اور ترقی کے فنڈ سمیت دیگر پلیٹ فارمز کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے دیگر اہم منصوبوں کو جلد فروغ دے گایا د رہے یہ فورم دو ہزار تین میں قائم ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :