چھاچھرو٬ زائرین کی گاڑی الٹنے سے خاتون سمیت 4افراد جاں بحق٬ 12 زخمی

منگل 11 اکتوبر 2016 16:04

چھاچھرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) عمرکوٹ روڈ پر زائرین کی گاڑی الٹنے سے خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 12سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں٬زخمیوں میں 5افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو چھاچھرو٬عمرکوٹ روڈپر زائرین کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 12سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے٬زخمیوں میں5افراد کی حالت تشویشناک ہے۔گاڑی کو حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔(خ م)

متعلقہ عنوان :