تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس 16اکتوبر کو ہوگا‘عمران خان 17اکتوبرسے کارکن عوام رابطہ مہم کا آغاز کر یں گی

منگل 11 اکتوبر 2016 16:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس 16اکتوبر کو ہوگا جبکہ چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان 17اکتوبرسے کارکن عوام رابطہ مہم کا آغاز کر یں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں ہونیوالے مذکورہ اجلاس میں30اکتوبر کو ہر صورت کا میاب بنانے کیلئے آئندہ کی حکمت عملی کی تیار اور فنڈز جمع کر نے کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی جائیگی جبکہ عمران خان 30اکتوبر کے احتجاج کو کا میاب بنانے کیلئے عوام رابطہ مہم کا آغاز اگلے دن کر یں گے جسکے لیے تحر یک انصاف کی لاہور سمیت پنجاب بھر کی تنظیموں کو باقاعدہ تیاریوں کی بھی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ۔