سی پیک منصوبے کے تحت توانائی اور مواصلات کے شعبہ میں سرمایہ کاری سے پاکستان کی معاشی نمو کو فروغ حاصل ہوگا٬ موڈیز

منگل 11 اکتوبر 2016 16:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) درجہ بندی کرنے والے عالمی مالیاتی ادارے موڈیز نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کے تحت توانائی اور مواصلات کے شعبہ میں سرمایہ کاری سے پاکستان کی معاشی نمو کو فروغ حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

موڈیز کی جانب سے جاری کی گئی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی پیک منصوبے اور حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات کی وجہ سے شرح نمو پانچ فیصد ہونے کا امکان ہے۔ موڈیز نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کی گئی معاشی اصلاحات کے فوائد سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ معاشی اصلاحات کی پالیسیوں سے پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے۔ (ن غ/ ع ا)

متعلقہ عنوان :