عمان:وادی دائقہ ڈیم سے ڈیام ٹینک تک پانی کی پائپ لائن بچھانے کا 50فیصد کام مکمل

منگل 11 اکتوبر 2016 15:29

عمان:وادی دائقہ ڈیم سے ڈیام ٹینک تک پانی کی پائپ لائن بچھانے کا 50فیصد ..

عمان :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11 اکتوبر 2016ء): پبلک اتھارٹی فار الیکٹرسٹی اینڈ واٹر( پی اے ای ڈبلیو) وادی دائقہ ڈیم سے ڈیام ٹینک تک پانی کی پائپ لائن بچھانے کا 50فیصد کام مکمل کر لیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

پائپ لائن منصوبے کی لمبائی تقریباََ117کلومیٹر جس میں دو بڑی لائنوں پر مشتمل ہے۔پی اے ای ڈبلیو اس کے علاوہ قریات سے وادی دائقہ ڈیم تک الگ پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے ۔ دونوں جگہوں پر کام 50فیصد تک مکمل ہو چکاہے ۔ امید کی جارہی ہے کہ باقی کام 2018کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔کام مکمل ہونے پر مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی کی جائے گی ۔