شہداء کربلا کی شہادت کے حوالے سے تقریب ماسمہ ناصر پور گائوں میں ہو گی

منگل 11 اکتوبر 2016 15:22

پشاور۔11اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) اہل سنت والجماعت کے زیر اہتمام شہید کربلا کی شہادت کے حوالے سے تقریب جمعرات کو گائوں ماسمہ ناصر پور میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

اہل سنت و الجماعت کے اراکین زین٬ واجد علی٬ احسن٬رحمن بادشاہ ٬ْ غلام محی الدین اور زوہیب احسن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق عرس کی یہ تقریب جمعرات کودن گیارہ بجے زیرسرپرستی فقیر غلام شبیر چشتی گولڑوی منعقد ہو گی۔

اس موقع پر قرآن خوانی ونعت خوانی کی جائے گی اور شہداء کربلا کی شہادت کے حوالے سے مقررین روشنی ڈالیں گے ۔عرس کی یہ بابرکت محفل گائوں ماسمہ ناصر پور چوک نزد حجرہ فرید اللہ خان ریلوے پھاٹک جی ٹی روڈ پشاور میں منعقد ہو گی۔ اس موقع پر مقررین شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے٬ بعد ازاں وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لئے اجتماعی دعا بھی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :