پاکستان سمیت دنیا بھر بچیوں کاعالمی دن منایا گیا

منگل 11 اکتوبر 2016 14:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر بچیوں کاعالمی دن منایا گیا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق رواں سال دن کاعنوان ’’لڑکیوں کی ترقی کاانحصارپائیدار ترقیاتی اہداف پر ہے‘‘ رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ دن منانے کامقصد لڑکیوں کیلئے زیادہ مواقع دینے کی حمایت کی تجدیدکرنا ہے اور لوگوں میں ان کی تعلیم٬ خوراک٬ قانونی حقوق٬ طبی سہولیات کی فراہمی٬ امتیازی رویوں سے تحفظ٬ تشدد اور بچپن میں شادیوں سمیت منفی٬ عدم مساوات کے بارے آگاہی پیدا کرنا ہے۔ ایک لڑکی ہی کسی بھی معاشرے کے مستقبل کو سنوارنے میں اپنا اہم کردار ادا کرتی ہے اس کی خوشحالی کے بغیر پرامن معاشرہ نہیں قائم ہو سکتا۔

متعلقہ عنوان :