چقندرکا جوس ذہانت بڑھانے میں معاون ہو سکتا ہے٬طبی ماہرین

منگل 11 اکتوبر 2016 14:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) امریکی ماہرین نے چقندر کے جوس کو ذہانت بڑھانے میں معاون قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی ہاورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ چقندر میں موجود دماغ میں خون کی بحالی کے نظام کو تیز کرتا ہے جس سے دماغ میں موجود نائٹرک آکسائیڈ کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے اور ذہانت بڑھتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بڑھاپے میں یاداشت کی بیماری ڈیمینشیا سے بھی بچاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق روزانہ ایک گلاس چقندر کا جو س پینا انتہائی مفید ہے۔