آزاد کشمیر حکومت وفاق کی کٹھ پتلی بن چکی ہے‘ غلام محی الدین دیوان

تحریک انصا ف آز اد کشمیر کے کارکنان 30اکتو بر کے جلسہ میں بھرپور شرکت کر ینگی

منگل 11 اکتوبر 2016 14:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصا ف آزاد کشمیر کے مرکزی سیکر ٹری جنرل و ممبر قانون ساز اسمبلی کے رکن غلام محی الد ین دیوان نے کہاہے کہ آزاد کشمیر حکومت وفاق کی کٹھ پتلی بن چکی ہے ۔اپنی رہا ئش پر ملنے والے و فد سے گفتگو کر تے ہوئے انہو ں نے کہا کہ انتخا با ت کے موقع پر کشمیر ی عوام کو سہا نے خوا ب دکھا کروو ٹ حاصل کیے مگر اقتدار کے حصو ل کے بعد راجہ فارو ق حیدر کی حکومت عوام کو یکسر بھو ل چکی ہے ٬آزاد کشمیر میں اکثر علا قو ں میں آ ج بھی شدید بجلی لو ڈ شیڈنگ ہورہی ہے جس کیخلا ف عوام سراپااحتجاج ہیں سا بقہ ادوار میں ہونے والو ں تر قیا تی کامو ں پر اپنے نامو ں کی تختیاں لگا کر عوام کو بے و قو ف بنانے کا سلسلہ جاری ہے سرکاری اداروں میں کر پشن عرو ج پر ہے سڑکو ں کی بر ی حا لت ہے ہسپتا ل میں بنیادی سہو لتیں ہیں نہ ڈاکٹر اور ادویا ت ۔

(جاری ہے)

آزا د کشمیر کے عوام بر ملا اظہا ر کر تے ہیں کہ تحریک انصا ف کو ایک ساز ش کے تحت آزاد کشمیر میں ہرایا گیا اگر الیکشن کمیشن کے فر شتے ایمان داری کا مظاہرہ کر تے تو آج آزاد کشمیر میں تحریک انصا ف کی حکو مت ہو تی ۔انہو ں نے کہا کہ (ن)لیگ کی حکو مت چاہیے و فا ق میں ہو یا آزاد کشمیر میں وہ ہر جگہ عوامی مسا ئل کو حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے عوام جانتے ہیں کہ (ن)لیگ جب میں اقتدار میں آ تی ہے ان کی تر جیح عوام کے مسا ئل حل کرنا نہیں ہو تے بلکہ وہ اپنی تجار ت کو وسعت دیتے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ انتہائی افسو س کی با ت ہے کشمیر یو ں سے ہمد دری کیلئے بڑ ی بڑ ی تقریبا ت کااہتمام کیاجاتاہے مگر کشمیر کاز کیلئے و فا قی حکو مت کا حقیقی طور پر کو ئی کر دار ادا نہیں کررہی ۔ تحر یک انصا ف ملک بھر کے اداروں سے کر پشن کا خا تمہ چاہتی ہے کر پشن اسو قت تک ختم نہیں ہو سکتی جب تک کر یشن کے کنگ حکومت کررہے ہوں تحر یک انصا ف کی احتساب تحریک ضرور کامیا ب ہو ں گی تحریک انصا ف آز اد کشمیر کے کارکنان تیس اکتو بر کے جلسہ میں شرکت کر ینگے۔

متعلقہ عنوان :