بھارتی فوج منظم طریقے سے کشمیریوں کو سزا دے رہی ہے٬ واشنگٹن ٹائمز

منگل 11 اکتوبر 2016 14:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) امریکی میڈیا نے کہاہے کہ بھارتی فوج منظم طریقے سے کشمیریوں کو سزا دے رہی ہے۔واشنگٹن ٹائمز کے مطابق یہ بھارتی تاریخ کا سب سے بڑا کریک ڈاؤن ہے جس میں اب تک سینکڑوں لوگ شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں ٬ْبھارتی فوج منظم طریقے سے عوام کو سزا دے رہی ہے ٬ْ کسی اور ملک میں ایسا ہوتا تو عالمی برادری کبھی بھی چپ نہ رہتی تاہم کشمیر میں ہونے والے ظلم وستم پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 110 کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :