پشاور پولیس کی کارر وائی ٬ْ دو موٹرسائیکل سواروں سے نائن ایم ایم پستول اور چار دستی بم برآمد

منگل 11 اکتوبر 2016 14:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) پشاور میں پولیس نے محرم الحرام کے دوران ناکہ بندی کے بعد دو موٹرسائیکل سواروں سے نائن ایم ایم پستول اور چار دستی بم برآمد کر لیے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ یکہ توت کی حدود میں ناکہ بندی کی گئی تھی کہ اس دوران دو موٹرسائیکل سواروں کی تلاشی کے دوران ایک نائن ایم ایم پستول اور چار دستی بم برآمد کر لیے گئے ٬ْگرفتار ملزمان میں سے ایک کا تعلق مہمند اور دوسرے کا خیبر ایجنسی سے بتایا گیا ٬ْپولیس نے محرم الحرام کے سلسلے میں شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں ٬ْ اندرون شہر جانے والے تمام راستے سیل اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پاپندی عائد کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :