نواسہ رسول ؐحضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کی قربانیوں کی یاد تازہ کرنے کیلئے 9 محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میںنو محرم الحرام کے جلوس نکالے گئے ٬ْ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئی

منگل 11 اکتوبر 2016 14:31

اسلام آباد /کراچی /لاہور /پشاور /کوئٹہ /مظفر آباد /گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں نواسہ رسول ؐحضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کی قربانیوں کی یاد تازہ کرنے کیلئے ہر سال کی طرح امسال 9 محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا ٬ْتمام بڑے اور چھوٹے شہروں میںنو محرم الحرام کے جلوس نکالے گئے ٬ْ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ٬ْ ہزاروں پولیس و رینجرز اہلکاروں اور پاک فوج کے جوان تعینات رہے ٬ْکئی شہروں کی ہیلی کاپٹر کی فضائی نگرانی کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق شہدائے کربلا کی یاد میں ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے شام کو اپنی منزلوں پر پہنچے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسلام آباد٬ کراچی٬ لاہور٬ پشاور٬ کوئٹہ سمیت ملک کے 26 شہروں میں موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ٬ْ کراچی٬ حیدرآباد اور سکھر ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس بند رہی۔

(جاری ہے)

ان کے علاوہ حیدرآباد٬ سکھر٬ راولپنڈی٬ فیصل آباد٬ ملتان٬ گوجرانوالا٬ سیالکوٹ٬ جھنگ٬ ایبٹ آباد٬ کوہاٹ٬ پاراچنار سمیت دوسرے شہروں میں بھی موبائل فون کئی گھنٹے بند رہے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کراچی اور لاہور میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ٬ْ اسلام آباد اور روالپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی رہی دوسری جانب کوئٹہ اور ڈیرہ غازی خان میں بھی دفعہ 144 نافذ اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی رہی٬ْ دسویں محرم کے جلوس اور مجالس کے اختتام تک موبائل فون سروس معطل رہی کراچی میں جلوس کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی سڑکیں بھی کنٹینز لگا کر سیل کر دی گئی ٬ْجلوس کی گزر گاہوں پر دکانیں اور مارکیٹیں بھی بند رہیں ٬ جلوس کی نگرانی کے لئے پولیس کے 6 ہزار اہلکار اور رینجرز کے 2 ہزار جوان تعینات کئے گئے ہیں ٬ْ بلند عمارتوں پر ماہر نشانے باز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

جلوس کے دونوں راستوں پر اسکینرز نصب کئے گئے ہیں٬ مرکزی جلوس میں شریک ہونے والے زائرین کو چیکنگ کے بعد شرکت کی اجازت دی گئی ٬ْ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے جلوس کے راستوں کی اسکیننگ بھی کرائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :