Live Updates

اس بار صرف دھرنا نہیں دھرنا پلس ہوگا ٬ْ پارٹی رہنما اور کارکنان تیس اکتوبر کے دھرنے کیلئے بہترین انتظامات کریں ٬ْ عمران خان

کارکنوں کیلئے عارضی ڈیرے اور بیت الخلا بنانے سمیت سردی کی پیش نظر گرم چادریں ٬ْ کمبل خریدنے کی ہدایت

منگل 11 اکتوبر 2016 14:31

اس بار صرف دھرنا نہیں دھرنا پلس ہوگا ٬ْ پارٹی رہنما اور کارکنان تیس ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اس بار صرف دھرنا نہیں دھرنا پلس ہوگا ٬ْ پارٹی رہنما اور کارکنان تیس اکتوبر کے دھرنے کیلئے بہترین انتظامات کریں٬ اگر کارکنوں کو کچھ ہوا٬ تو خاموش نہیں بیٹھوں گا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے ہدایت کی کہ طویل عرصے تک دھرنے کی صورت میں تمام انتظامات پورے رکھے جائیں تاکہ کارکنوں کو تکلیف نہ ہو۔

انہوںنے کہاکہ اس بار ہمیں ایک سو چھبیس دنوں کے دھرنے میں کی جانیوالی خامیوں سے سیکھتے ہوئے انتظامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ پارٹی چیئرمین نے کارکنوں کیلئے عارضی ڈیرے اور بیت الخلا بنانے سمیت سردی کی پیش نظر گرم چادریں اور کمبل خریدنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :