سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے زیر اہتمام لیڈر شپ کے موضوع پر تین روزہ کورس25اکتوبر سے شروع ہوگا

منگل 11 اکتوبر 2016 14:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے زیر اہتمام لیڈر شپ کے موضوع پر تین روزہ کورس25اکتوبر سے جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کے حکام کے مطابق کورس میں سی ڈی اے کے افسران ٬مختلف اداروں کے نمائندے٬این جی اوز اور یونیورسٹیوں کے طلبہ شرکت کریں گے اور انہیں پروفیسرز ارسلان اور خالد جاوید تربیت دیں گے۔سی ڈی اے اکیڈمی کے ڈائرئکٹر جنرل ثناء اللہ امان نے بتایا کہ لیڈر شپ کے موضوع پر کورس سے لیڈر شپ کی معیار میں میں مزید بہتری آئے گی اور افسران کی صلاحیتوں میں نکھار آئے گا۔

متعلقہ عنوان :