ترقی یافتہ گلگت بلتستان صوبائی حکومت کا خواب ہے٬ڈاکٹر محمد اقبال

منگل 11 اکتوبر 2016 14:30

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر تعمیرات گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ گلگت بلتستان صوبائی حکومت کا خواب ہے جس کی تکمیل کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جو عوام کی خدمت کو اپنا اولین نصب العین سمجھتی ہے اور جب بھی عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئی تو اس نے صرف اور صرف عوام کی زندگیوں میں معاشی انقلاب لانے والے میگامنصوبے شروع کئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت گلگت بلتستان میں منظم انداز میں ترقی کا ایجنڈا لئے آگے بڑھ رہی ہے۔