مشرقی افغانستان میں جھڑپ میں 6 طالبان ہلاک٬ لغمان میں جھڑپوں میں دو سیکیورٹی اہلکار اور 19 طالبان ہلاک

جلال آباد میں مدرسہ کے قریب زوردار دھماکہ

منگل 11 اکتوبر 2016 14:23

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) مشرقی افغانستان میں جھڑپ میں 6طالبان ہلاک اورایک شہری سمیت 8افراد زخمی ہوگئے۔ لغمان میں جھڑپوں میں دو سیکیورٹی اہلکاراور19طالبان ہلاک ہو گئے۔ جلال آباد میں مدرسہ کے قریب زوردار دھماکہ ہوا تاہم اس سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز ننگرہار کے علاقہ بٹی کوٹ میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس میں 6طالبان ہلاک اورایک شہری سمیت 8افراد زخمی ہوگئے۔

لغمان میں جھڑپوں میں دو سکیورٹی اہلکاراور19طالبان ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق یہ جھڑپیں مہترلام اورترین کوٹ میں ہوئیں۔جھڑپوں میں 23عسکریت پسند زخمی ہوگئے ۔جلال آباد میں ایک مدرسہ کے قریب منگل کو زوردار دھماکہ ہوا تاہم اس میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ صوبہ جوزجان میں ایک جھڑپ میں طالبان کے اہم کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاگیا ہے۔ حکام کے مطابق جھڑپ میں مولوی تاج محمد ہلاک اور6ازبک جنگجو زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :