ہم اسوہ شبیری پر عمل کرتے ہوے اپنی صفوں سے باہمی اختلافات تنگ نظری اور فرقہ واریت کو بھلاکر اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ کے ذریعے اپنی تمام مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں ٬واقعہ کربلا اللہ اور یوم آخرت پر غیر متزلزل ایمان٬ بے مثال تقویٰ ٬بہادری٬ اللہ کی راہ میں صبر اور شہادت کے جذبے کی منفرد مثال ہے٬ یوم عاشورکا معرکہ جو سچائی اورباطل قوتوں کے مابین پیش آیا ٬مسلمانوں کو حق و سچ کے لیے طاعوتی قوتوں کے سامنے سینہ سپرہونے کا درس دیتا ہی

سپیکر قومی اسمبلی سردار یاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضٰی جاوید عباسی کے یوم عاشورکے موقع پر پیغامات

منگل 11 اکتوبر 2016 14:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) : سپیکر قومی اسمبلی سردار یاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضٰی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ہم اسوہ شبیری پر عمل کرتے ہوے اپنی صفوں سے باہمی اختلافات تنگ نظری اور فرقہ واریت کو بھلاکر اتحاد٬ اور بھائی چارے کے فروغ کے ذریعے ر اپنی تمام مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں ٬واقعہ کربلا اللہ تعالی اور یوم آخرت پر غیر متزلزل ایمان٬ بے مثال تقویٰ ٬بہادری٬ اللہ کی راہ میں صبر اور شہادت کے جذبے کی ایک منفرد مثال ہے٬ یوم عاشورکا معرکہ جو سچائی اورباطل قوتوں کے مابین پیش آیا مسلمانوں کو حق و سچ کے لیے طاعوتی قوتوں کے سامنے سینہ سپرہونے کا درس دیتا ہے۔

منگل کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھی قرآنی تعلیمات برداشت ٬قربانی اور جذبہ شہادت کی بہترین مثال ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاواقعہ کربلا اللہ تعالی اور یوم آخرت پر غیر متزلزل ایمان٬ بے مثال تقویٰ ٬بہادری٬ اللہ کی راہ میں صبراور قران مجید میں بیا ن اور شہادت کے جزبے کی ایک منفرد مثال ہے۔

ڈپٹی سپیکر مرتضٰی جاوید عباسی نے اپنے پیغام میں کہاکے یوم عاشورکا معرکہ جو سچائی اورباطل قوتوں کے مابین پیش آیا مسلمانوں کو حق و سچ کے لیے طاعوتی قوتوں کے سامنے سینہ سپرہونے کا درس دیتا ہے۔ انہو ں کہا یہی وہ راستہ ہے جس پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ہمیں عمل پیرا ہونے کا درس دیا ہے او جس کے لیے امام عالی مقام اور اُن کے ساتھیوں نے بے مثال قربانیاں پیش کیں ۔

انہوں نے کہا کہ یوم عاشور ہمیں حق وسچ پر ثابت قدم رہنے اور باطل کے خلاف کھڑے ہونے پر حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے۔دونوں رہنمائوں نے کہا کہ مسلمان ہونے کی حیثیت سے یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اُن قوتوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوجاہیں جو اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے معاشرے میں انتشار پھیلارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین راستہ یہ کے ہم انسانیت کی بھلائی اور ملکی تعمیروترقی کے لیے اپنے آپ کو وقف کردیں ۔ انہوں نے یوم عاشور کی قربانی کوباطل کے خلاف دی جانے والی عظیم قربانی قرار دیتے ہوے کہا کہ یہ قربانی قیامت تک آنے والوں کے لیے مشعل را ہ ثابت ہو گی۔ ( و خ )