اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کی ریاستی دہشت گردی روکنے میں ناکام ہو چکی ہے٬بھارتی قابض افواج کی طرف سے یاسین ملک کی گرفتاری اور تشدد کا نشانہ بنانا اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے٬یاسین ملک کو کچھ ہوا تو ذمہ داری یو این پر ہوگی٬یاسین ملک کو کسی اور ملک میں منتقل کرکے ان کا علاج کیا جائی

ْ رحمان ملک کا یاسین ملک کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کو خط

منگل 11 اکتوبر 2016 14:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ا قوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کی ریاستی دہشت گردی روکنے میں ناکام ہو چکی ہے٬بھارتی قابض افواج کی طرف سے یاسین ملک کی گرفتاری اور تشدد کا نشانہ بنانا اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے٬یاسین ملک کی زندگی کو کچھ ہوا تو ذمہ داری یو این پر ہوگی٬یاسین ملک کو کسی اور ملک میں منتقل کرکے ان کا علاج کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کو خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

خط میں انہوں نے ا قوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق سے حریت رہنماء یاسین ملک کی رہائی کی درخواست کی ۔ خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ بھارتی قابض افواج کی طرف سے یاسین ملک کی گرفتاری اور تشدد کا نشانہ بنانا اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے٬ ا قوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کی ریاستی دہشت گردی روکنے میں ناکام ہو چکی ہے٬ یاسین ملک کی 3سالہ بیٹی راضیہ سلطانہ اپنے والد کی شفقت سے محروم ہے٬یو این کی خاموشی یاسین ملک کی جان لیوا ہوسکتی ہے٬یو این ٹیم تشکیل دی جائے جو یاسین ملک سے ملاقات کریں ٬یاسین ملک کی زندگی کو کچھ ہوا تو ذمہ داری یو این پر ہوگی٬یاسین ملک کو کسی اور ملک میں منتقل کرکے ان کا علاج کیا جائے۔

(ار)