وزیراعظم 13تا15اکتوبر تک آذربائیجان کا دورہ کریں گی

وزیراعظم کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا٬پاکستان اور آذربائیجان کے تعاون پر مبنی قریبی دوستانہ تعلقات ہیں٬دونوں ملک مشترکہ تاریخ٬ثقافت اور مذہب سے منسلک ہیں٬ ترجمان دفتر خارجہ

منگل 11 اکتوبر 2016 14:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) وزیراعظم نوازشریف 13تا15اکتوبر تک آذربائیجان کا دورہ کریں گے٬وزیراعظم محمد نوازشریف کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں٬اعلیٰ سطحی وفد وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق منگل کو وزیراعظم محمد نوازشریف 13سی15اکتوبر تک آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم یہ دورہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر کر رہے ہیں٬اعلیٰ سطحی وفد وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ ہوگا۔دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا٬پاکستان اور آذربائیجان کے تعاون پر مبنی قریبی دوستانہ تعلقات ہیں٬دونوں ملک مشترکہ تاریخ٬ثقافت اور مذہب سے منسلک ہیں اور باہمی تعلقات٬احترام میں امن و سلامتی کی مشترکہ خواہش پر قائم ہیں٬جموں و کشمیر اور رنگور کا راباخ کے معاملے پر ایک دوسرے کی حمایت قریبی تعلقات کی عکاس ہے٬دونوں ملکوں کے علاقائی اور عالمی امور پر خیالات میں ہم آہنگی حمایت کرتے ہیں٬پاکستان اکتوبر1991پر بھی ایک دوسرے کی آزادی تسلیم کرنے والے پہلے ملکوں میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

دورہ وزیراعظم کے ہمسایہ اور خطے کے ملکوں کیساتھ مضبوط تعلقات کوفروغ دینے کا عکاس ہے۔(خ م)

متعلقہ عنوان :