رحیم یارخان اورحب میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں6 افرادجاں بحق٬ متعدد زخمی ہو گئی

منگل 11 اکتوبر 2016 14:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) رحیم یارخان اورحب میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں6 افرادجاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پہلا حادثہ حب کے علاقہ ویراب ندی کے قریب پیش آیا جہاں ایک مسافر بس جوکراچی سے شاہ نورانی جا رہی تھی اور اس میں بیس سے زائد زائرین سوار تھے ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں تین زائرین جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے٬ واقعہ کے بعد زخمیوں کو فوری قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسرا حادثہ رحیم یارخان کی تحصیل خان پور میں کوٹلہ پٹھان کے قریب پیش آیا جہاں ایک گاڑی درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افرادجاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق گجرخان سے ہے۔

متعلقہ عنوان :