یوم عاشور کے باعث کل فیصل آباد کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں عملہ الرٹ رہے گا

منگل 11 اکتوبر 2016 14:13

فیصل آباد۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) محکمہ صحت فیصل آباد نی بدھ کو یوم عاشور کے موقع پر تمام سرکاری ہسپتالوں میں عملہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ایمر جنسی یونٹس اور انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں بھی ضروری ادویات و سامان جراحی ذخیرہ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ عزاداری کے ماتمی جلوسوں کے دوران زنجیر زنی کرنے والوں سمیت کسی بھی ایمر جنسی صورتحال میں عزادارا ن کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت فیصل آباد ڈویژن کے ذرائع نے بتا یا کہ یوم عاشور کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے سرجنز ٬ فزیشنز ٬ بلڈ بینک سٹاف ٬ ٹیکنیشنز ٬ نرسز اور دیگر ضروری اہلکاروں کی چھٹیا ں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے تمام انتظامات کو مکمل رکھا جا سکے ٬ انہوںنے بتا یا کہ محکمہ صحت کی ایمبولینس گاڑیاں بھی ماتمی جلوسوں کے ہمراہ رہیں گی تاکہ ضرورت پڑنے پر عزاداران کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :