لاہور میں 9 ویں محرم الحرام کا شبیہہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس عزاخانہ پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوا٬ شبیہہ ذوالجناح کے جلوسوں میں عزاداران کی نوحہ خوانی‘ماتم داری اور زنجیر زنی

سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات‘کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ

منگل 11 اکتوبر 2016 14:13

لاہور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 9 ویں محرم الحرام کا شبیہہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس عزاخانہ پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوا جبکہ امام بارگاہ قصر بتول شادمان‘ وسن پورہ‘ مغلپورہ‘ دھرمپورہ‘ مصری شاہ‘ شاہدرہ‘ جوہر ٹائون‘ ٹائون شپ‘ ٹیمپل روڈ‘ چونگی امرسدھو‘ گلاب دیوی سمیت دیگر علاقوں سے شبیہہ ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے٬ جلوسوں میں کثیر تعداد میں عزاداران نے شرکت کی جو نوحہ خوانی٬ماتم داری کے ساتھ ساتھ زنجیر زنی بھی کرتے رہے٬اس موقع پر بعض مقامات پر مجالس بھی منعقد ہوئیں جن میں ذاکرین نے شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ڈی سی او آفس کے نادر ہال میں قائم کئے گئے کنٹرول روم میں 310 سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جا تی رہی جبکہ جلوسوں کے راستوں پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :