کراچی ٬ْپاک کالونی٬ عیدگاہ ورکشاپ٬ لیاری میراں ناکہ اور گارڈن میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ٬ْ تین زخمی

منگل 11 اکتوبر 2016 14:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) کراچی کے علاقوں پاک کالونی٬ عیدگاہ ورکشاپ٬ لیاری میراں ناکہ اور گارڈن میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پاک کالونی میں گینگ وارکی2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔عید گاہ ورکشاپ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ اس بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ لیاری میراں ناکہ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔گارڈن میں فائرنگ کی اطلاع ہے جس میں ایک شخص زخمی ہوا ہے ۔