وزیر دفاع خواجہ آصف کی ترک وزیر اعظم سے ملاقات ٬ْ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مشالم اور جبر و تشدد سے آگاہ کیا

وزیر دفاع کی ڈبلیو ای سی اجلاس کے موقع پر ترک صدر طیب اردگان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے علیحدہ ملاقاتیں ترک حکام کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار ٬ْ تعاون کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ

منگل 11 اکتوبر 2016 14:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی و دفاع خواجہ محمد آصف نے استنبول میں ورلڈ انرجی کونسل کے موقع پر ترک وزیراعظم بیلانی یلدرم سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مشالم اور جبر و تشدد سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیر دفاع نے کہا کہ انہوں نے ترک وزیراعظم سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تفصیل سے بات کی ہے جس میں انہوں نے پاکستان کے موقف کی حمایت کا یقین دلایا۔

وزیر دفاع نے ڈبلیو ای سی اجلاس کے موقع پر ترک صدر طیب اردگان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بھی علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ترک حکام نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کشمیری عوام کے مقاصد کے حصول میں تعاون کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔