قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس نومبر میں ہوں گی

نیشنل سیکورٹی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کیلئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے قرارداد منظور کرائی جائیگی

منگل 11 اکتوبر 2016 14:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس نومبر میں ہوں گے ٬ْنیشنل سیکورٹی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کیلئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے قرارداد منظور کرائی جائے گی۔ پارلیمانی ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس نومبر کے شروع میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے مطابق قواعد کے تحت قومی اسمبلی اور سینٹ سے قرارداد کی منظوری کے بعد خصوصی پارلیمانی سیکورٹی کمیٹی تشکیل پائیگی ٬ْجس کے ذریعے چیئرمین سینٹ اوراسپیکر کو پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کے بعد پارلیمانی کمیٹی میں نمائندگی کا اختیار ملے گا۔

حکومت کے کسی ایگزیکٹو نوٹی فکیشن سے پارلیمانی کمیٹی تشکیل نہیں پا سکتی۔ قومی ا سمبلی کا اجلاس 7 نومبر کو طے ہے٬ حکومت کو فیصلہ کرنا ہے کہ آئندہ اجلاس میں اس سلسلے میں قرارداد منظور کرائیگی یا نہیں تاہم ساری جماعتوں کے اتفاق رائے سے نیشنل سیکورٹی پارلیمانی کمیٹی تشکیل پائے گی۔