غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچے کی پیدائش

منگل 11 اکتوبر 2016 14:02

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں نومولود بچوں کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔ غزہ کی پٹی میں سرکاری حکام کی طرف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے دوران 4 ہزار 983 نئے بچوں نے جنم لیا ہے اس طرح روزانہ 166 ٬ ایک گھنٹے میں 7 اور ہردس منٹ کے بعد ایک بچے کی پیدائش ہوتی رہی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں وزارت داخلہ کے حکام کی طرف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ ڈاریکٹوریٹ میں 1940 بچوں کی پیدائش کا اندراج کرایا گیا٬ خان یونس میں 1074٬ شمالی غزہ میں 813٬ وسطی غزہ میں 599 اور رفح کے علاقے میں 557 بچے پیدا ہوئے۔ ستمبر میں فلسطینیوں کی وفات کی شرح یومیہ 10 افراد رہی جب کہ ستمبر میں کل 291 فلسطینی غزہ میں فوت ہوئے۔

متعلقہ عنوان :