تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ٬دوسرا شدید زخمی ٬ ڈمپر ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار

منگل 11 اکتوبر 2016 13:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) لاہور میں اپر مال روڈ پر ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا٬ ڈمپر ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ رات گئے ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار اویس نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا ۔ جسے طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کردی۔ پولیس نے ڈمپر کو قبضے میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔