صوبائی حکومت ہر حال میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائے گی٬ حاجی محمد ابراہیم ثنائی

منگل 11 اکتوبر 2016 13:41

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ محرم الحرام قربانی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہیاور صوبائی حکومت ہر حال میں امن و عامہ کی صورت حال کو بہتر بنائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان وفاقی حکومت کے مکمل تعاون سے عوام کی خدمت میں دن رات کوشاں ہیں اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے دن رات کام کیا جارہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت کا ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ اور میرٹ کی بالادستی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ تمام اداروں کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے پالیسیاں تشکیل دی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :