مرکزی علم اور تعزیہ کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ سے انجمن حسینہ کے سرپرست سید مروت حسین زیدی کی قیادت میں نکالا جائے گا۔

Malik Usman ملک عثمان منگل 11 اکتوبر 2016 13:33

پاکپتن ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 اکتوبر - 2016ء) مرکزی علم اور تعزیہ کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ سے انجمن حسینہ کے سرپرست سید مروت حسین زیدی کی قیادت میں نکالا جائے گا۔شہر پاکپتن میں دیگر چھوٹے چھوٹے جلوس اس میں شامل ہو جائیں گئے۔مرکزی جلوس میں شمشیر زنی اور ماتم بھی ہو گا۔مجالس بھی منقعد ہو گئیں۔

(جاری ہے)

مرکزی علم اور تعزیہ کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ عارفوالا میں نکالا جائے گا۔ ضلع پاکپتن میں علم اور تعزیہ کا 476 جلوس نکالے جائیں گے جبکہ 176 مجالس بھی منقعد ہو گئیں۔ڈی پی او کامران یوسف ملک نے کہا ہے کہ نو اور دس محرم الحران کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔جلوسوں کے راستوں اور مجالس کے اردگرد سخت سکیورٹی ہو گئی۔