مکہ : مسجد الحرام کے جنوبی گیٹ تعمیراتی کام کے لیے بند کر دیئے گئے

منگل 11 اکتوبر 2016 13:33

مکہ : مسجد الحرام کے جنوبی گیٹ تعمیراتی کام کے لیے بند کر دیئے گئے

مکہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11 اکتوبر 2016ء): مسجد الحرام کے جنوبی گیٹ گزشتہ روز سے تعمیراتی کام کو مکمل کرنے کی غرض سے بند کر دیئے گئے ۔ تعمیراتی منصوبہ مکمل ہونے پر مسجد الحرام کی میں 107,000افراد بیک وقت مطعاف میں ایک گھنٹے کے دوران طواف کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کی وجہ سے متعدد نئی سہولیا ت بھی اس میں فراہم کیں جائیں گی۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے فرمانراو شاہ سلمان نے پانچ سال قبل اس منصوبے کی منظوری دی تھی ۔ توسیعی منصوبے میں مسجد الحرام کا احاطہ ، سرنگیں،سروس کی سہولیات اور رنگ روڈ شامل ہے۔ اس منصوبے کی منظوری 2011میں دی گئی تھی ۔ اس پر مجموعی طور پر 26.6ارب ڈالر ( 100ارب ریال ) خرچ آئے گا۔ توسیعی کام بعد مسجد الحرام کے رقبے میں 45.6ہیکٹر اضافہ ہو جائے گا،جبکہ اس میں بیک وقت 1.2ملین افراد نماز ادا کر سکیں گے۔ صرف مسجد الحرام کے فرش پر 250,000افراد نماز ادا کر سکیں گے۔