دو مختلف واقعات میں ایک لڑکی کو اغوا کرکے بیس روز تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔

Malik Usman ملک عثمان منگل 11 اکتوبر 2016 13:32

پاکپتن ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 اکتوبر - 2016ء) دو مختلف واقعات میں ایک لڑکی کو اغوا کرکے بیس روز تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔عورت کو گن پوائنٹ پر زیادتی کانشانہ بنا ڈالا۔ پہلے واقعہ میں چک 32-SP کے علی شیر کھوکھر کے گھر ملزمہ سعدیہ بی بی آئی اور سولہ سالہ بیٹی(ج)کو نہر پر کپڑے دھونے کے بہانے ساتھ لے گئی لڑکی کو پانچ ملزموں فلک شیر وغیرہ کا میں چار ستمبر کو اغوا کرکے لے گئے۔

(جاری ہے)

ملزم فلک شیر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا لڑکی 23ستمبر کو موقع پا کر بھاگ کر واپس گھر آگئی۔اور گھر والوں کو بتایا کہ ملزم فلک شیر اس سے زیادتی کرتا رہا ہے۔دوسرے واقعہ میں مسلح پسٹل ملزم رشید چک نوشیر بودلہ کے نذر محمد کے گھر داخل ہوا اور اس کی بیوی(ب) کو گن پوائنٹ پر ایک کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا تھا کہ اس دوران اس کا خاوند آگیا ملزم نقدی اور طلائی زیورات چرا کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں

متعلقہ عنوان :