ماہ محرم الحرام کے سلسلہ میں ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے

Malik Usman ملک عثمان منگل 11 اکتوبر 2016 13:29

پاکپتن ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 اکتوبر - 2016ء) ماہ محرم الحرام کے سلسلہ میں ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ، ماس مقد س ماہ میں حضر ت امام حسین کی عظیم قربانی ہمیں پیار ، محبت ، اخوت اور بھائی چارے کی فضاء کو پر وان چڑھانے کا درس دیتی ہے ،اس ماہ مقدس کا تقا ضا ہے یک دوسرے کے عقائد کا احترام کرتے ہو ئے باہمی تعلقات کو مثالی بنائیں تاکہ ہر عقائد کے افراد اس کی تقلید کریں اور اپنی توجہ انسانیت کی خدمت پر مرکوز کریں، ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکر ٹری اوقاف نوازش علی ، کمشنر ساہیو ال ڈوثیرن بابر حیات تارڑ ، ریجنل پولیس آفسیر طارق رستم چوہان نے حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرکے سالانہ774 عرس کی تقریبات کے سلسلہ میں چوتھے روز کی قفل کشائی کے بعدصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی او عرفان احمد سندھو ، ڈی پی او ملک کامر ان یو سف اور دیگر عوامی نمائندوں ، ضلعی انتظامیہ کے افسران ، سیکورٹی اداروں کے افسران بھی مو جو دتھے ، انہو ں نے کہا کہ زائرین موجو دہ حالات کے تنا ظرمیں سیکورٹی کے خد شات کو سمجھتے ہو ئے اور اپنی حفاظت کو یقنی بنانے کیلئے سیکورٹی ادارو ں کے افسران ، اہلکاران کے ساتھ تعاون کریں اور انہیں ہر لحاظ سے اپنی تسلی کر وائیں اور انہیں اپنا تما م ڈیٹا مہیا کر یں اورتمام ادارو ں کے افسران اپنی ذمہ داریا ں بظریق احسن انداز میں ادا کریں اور حکومت کی طر ف سے ملنے و الی وقتا فو اقتا ہد ایات پر فوری طور پر عمل درآمد کریں اس سلسلہ میں کسی قسم کی کو تاہی نہ کریں ، تمام اقدامات ایس اوپی کے مطابق ہو ں ، علاوہ ازیں صوبائی سیکر ٹری اوقاف نوازش علی ، کمشنر ساہیو ال ڈوثیرن بابر حیات تارڑ ، ریجنل پولیس آفسیر طارق رستم چوہان نے ڈی سی او عر فان احمد سندھو ،ڈی پی ا و ملک کامر ان یو سف کی طرف سے محر م الحر ام و عرس حضر ت بابا فرید کی تقریبات کے سلسلہ میں کیے گئے اقدامات کو سراہا اور انہیں مز ید بہتر بنانے کے سلسلہ میں ہد ایات جاری کیں، کمشنر ساہیوال ڈو ثیر ن بابر حیات تارڑنے یوم عاشور کے سلسلہ میں ، جلو س کے راستوں میں صفائی ستھر ائی ، پانی کے چھڑکاؤ ،مختلف مقامات پر لگائی گئی سبیلو ں کے سلسلہ میں بہترین حکمت عملی کے تحت مثالی انتظامات کریں ، علاوہ ازیں صوبائی سیکرٹری اوقاف نو ازش علی ،کمشنر ساہیو ال ڈو ثیر ن بابر حیات تارڑ ، ریجنل پولیس آفسیر طارق رستم چوہان نے ضلعی انتظامیہ اور پو لیس کے طرف سے کیے جانیو الے اقدامات کو سراہا اور انہیں مزید بہتری لانے کے سلسلہ میں ہد ایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :