چیچہ وطنی میں گھنٹہ گھر چوک سے ختم نبوت چوک تک امن ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت صوبائی وزیر زکوٰة وعشر ملک ندیم کامران نے کی

Malik Usman ملک عثمان منگل 11 اکتوبر 2016 13:29

چیچہ وطنی۔۔(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 اکتوبر - 2016ء)۔۔ چیچہ وطنی میں گھنٹہ گھر چوک سے ختم نبوت چوک تک امن ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت صوبائی وزیر زکوٰة وعشر ملک ندیم کامران نے کی ،ریلی میں مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے چودھری محمد طفیل جٹ ،ایم پی اے ملک محمدارشد ،ڈی سی اوساہیوال شوکت علی کھچی،ڈی پی او ساہیوال عاطف اکرام اورمختلف مذہبی وسیاسی وسماجی تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی،شرکا نے جو بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ان پرفرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن وامان کے حوالے سے تحاریر درج تھیں،صوبائی وزیر ملک ندیم کامران نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عاشورہ کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کررکھے ہیں،تمام مسالک کے علما کرام اور امن کمیٹیوں کے اراکین صوبہ میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے حکومتی کاوشوں کا ساتھ دیں،انہوں نے کہا نواسہ رسول حضرت امام حسین اور انکے جانثار ساتھیوں نے میدان کربلا میں جبر کا صبر سے مقابلہ کرکے حق وصداقت کا جو پرچم بلند کیا وہ رہتی دنیا تک سرنگوں نہیں ہوگا،ہمیں اسوہ شبیر پر عمل پیرا ہوکر اسلام دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہوگا۔