حسین کی شخصیت وطرز زندگی امت مسلمہ کیلیے بے مثال نمونہ ہے۔ اظہار بخاری

Malik Usman ملک عثمان منگل 11 اکتوبر 2016 13:29

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 اکتوبر - 2016ء)حکومت پنجاب کے زیر اہتمام محرم الحرام و قومی یکجہتی سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ یوم عشُور بابرکت لمحہ میں ملکی استحکا م و ترقی کیلیے خصوصی دعا کی جائے ۔ حُسین نے جانثاروں کے ہمراہ قربانی دے کر امت مسلمہ پر احسان عظیم کیا ۔ ہم ساری زندگی بھی ذکر حُسین کرتے رہیں ، حق ادا نہیں کر سکتے ۔

اپنے بچوں کو نگاہوں کے سامنے ذبح ہوتے دیکھ کر کائنات حُسین کے صبر عظیم پر حیران تھی ۔امام حسین کی شخصیت اور طرز زندگی امت مسلمہ کیلیے بے مثال نمونہ ہے ۔ انہیں ذھانت فراست ،شجاعت و سخاوت وراثت میں ملی تھیپاکستان کو اپنی بقی کیلیے جذبہ حُسینت کی جتنی آج ضرورت ہے ، اس سے قبل اتنی نہ تھی ، قومی یکجہتی میں ہی قوم کی بقی ہے ۔

(جاری ہے)

میدان کرب و بلا میں حُسین کے جانثاروں نے جذبہ جہاد میں یکجہتی کا مظاہرہ کر کے اسلام کی روح کو زندہ کر دیا ۔

اظہار بخاری نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے محرم الحرام میں ا من و امان برقرار رکھنے کیلیے سیکورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ۔ اصل مسئلہ اجلاس نہیں ،اخلاص کا ہے ،خلوص نیت سے جو کام کیا جائے ،اس میں برکت ہوتی ہے ۔ امن و امان اللہ کا انعام ہے۔ تمام مکا تب فکر امن و امان کی اذان دیں، تاکہ دھشتگرد شیطان بھاگ جائیں ۔امن کا خزانہ دھشتگردوں سے بچانے کیلیے تمام مسالک متحد ہو جائیں ۔

قرآن کی جب تک تلاوت ہوتی رہے گی ۔ اس وقت تک امام حسین کی شہادت کی بات ہوتی رہے گی ۔ حُسین اس باپ کے بیٹے ، جنہوں وقت شہادت اپنے قاتل کو بھی شربت پلانے کا حکم دیا ۔ امام زین العابدین نے قاتلین حسین کی خوب مہمان نوازی کی ، اس نے کہا میں قاتلین حسین میں شامل تھا ، آپ نے فرمایا ، وہ تمھارا کردار تھا ، یہ ہمارا کر دار ہے ۔ حُسین کا حُسن سیرت قیامت تک انسانیت کی رہنمائی کرتا رہے گا ۔ لہذاضرورت اس امر کی ہے ،حکومت ملک میں امن و امان کی فضاء قائم کرنے کیلیے علماء سے مشاورت جاری رکھے ۔