قلعہ گجر سنگھ میں پولیس کا سرچ آپریشن ٬بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے شہریوں کے شناختی کوائف کی تصدیق

منگل 11 اکتوبر 2016 13:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) لاہور کے علاقے قلعہ گجر سنگھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے شہریوں کے شناختی کوائف چیک کیے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر گھروں اور ہوٹلوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران شہریوں کے شناختی کوائف اور کرایہ داروں کے کرائے نامے چیک کیے گئے۔ پولیس کے مطابق بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے موقع پر ہی شہریوں کے شناختی کوائف کی تصدیق کی گئی۔

متعلقہ عنوان :