2017ء کے اختتام تک توانائی کے متعدد منصوبے مکمل ہوجائیں گے‘ شہباز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب سے چیئرمین واپڈا مزمل حسین کی ملاقات ٬ توانائی بحران کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات پر بات چیت

منگل 11 اکتوبر 2016 13:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی بحران پرقابو پانے کے لیے حکومتی کاوشیں بارآور ثابت ہورہی ہیں اور 2017 ء کے اختتام تک توانائی کے متعدد منصوبے مکمل ہوجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر) مزمل حسین نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران چیئرمین واپڈا نے ملک میں جاری توانائی بحران اور اس کے خاتمے کے لیے کئے جانے والے اقدامات پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملک بھر میں توانائی منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہے٬ توانائی بحران پرقابو پانے کے لیے حکومتی کاوشیں بار آور ثابت ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے کارخانے لگانے کے لیے بے پناہ محنت سے کام کیاگیا ہے٬ 2017ء کے اختتام تک توانائی کے متعدد منصوبے مکمل ہوجائیں گے اور ملک سے توانائی بحران کا خاتمہ اور سستی بجلی عوام کو ملے گی۔

متعلقہ عنوان :