بھارتی فوج منظم طریقے سے کشمیریوں کو سزا دے رہی ہے٬ واشنگٹن ٹائمز

کسی اور ملک میں ایسا ہوتا تو عالمی برادری کبھی بھی چپ نہ رہتی ٬ یہاں خاموش ہے٬ رپو رٹ

منگل 11 اکتوبر 2016 13:16

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) سری نگر میں بھارتی فوج کی بربریت اورمظالم جاری ہیں٬ نوجوان تو ایک طرف بھارتی افواج نے بچوں کو بھی نہیں چھوڑا۔

(جاری ہے)

واشنگٹن ٹائمز کے مطابق یہ بھارتی تاریخ کا سب سے بڑا کریک ڈاؤن ہے جس میں اب تک سیکڑوں لوگ شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں٬ بھارتی فوج منظم طریقے سے عوام کو سزا دے رہی ہے٬ کسی اور ملک میں ایسا ہوتا تو عالمی برادری کبھی بھی چپ نہ رہتی لیکن کشمیر میں ہونے والے ظلم وستم پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کا سسلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 110 کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :