2017 کے اختتام تک توانائی کے متعدد منصوبے مکمل ہوجائیں گے٬ شہباز شریف

بجلی کے کارخانے لگانے کے لیے بے پناہ محنت سے کام کیا٬ چیئرمین واپڈا کی وزیر اعلیٰ سے ملا قات

منگل 11 اکتوبر 2016 13:16

لا ہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ توانائی بحران پرقابو پانے کے لیے حکومتی کاوشیں بارآور ثابت ہورہی ہیں اور 2017 کے اختتام تک توانائی کے متعدد منصوبے مکمل ہوجائیں گے۔ لاہور میں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر) مزمل حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران چیئرمین واپڈا نے ملک میں جاری توانائی بحران اور اس کے خاتمے کے لیے کئے جانے والے اقدامات پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملک بھر میں توانائی منصوبوں پرتیزی سیکام جاری ہے٬ توانائی بحران پرقابو پانے کیلییحکومتی کاوشیں بارآور ثابت ہورہی ہیں٬ بجلی کے کارخانے لگانے کے لیے بے پناہ محنت سے کام کیاگیا ہے٬ 2017 کے اختتام تک توانائی کے متعدد منصوبے مکمل ہوجائیں گے اور ملک سے توانائی بحران کا خاتمہ اور سستی بجلی عوام کو ملے گی۔

متعلقہ عنوان :