پاکستان سمیت دنیا بھر میں کم عمر بچیوں کا عالمی دن منایا گیا

منگل 11 اکتوبر 2016 13:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کم عمر بچیوں کا عالمی دن ( انٹرنیشنل گرل چائلڈ ڈی)منایا گیا اس دن کو منانے کا مقصد بچیوں کے حقوق سے متعلق عوام میں شعور و اگاہی اجاگر کرنا اور دنیا بھر میں انہیں درپیش منفرد چیلنجز کا اعتراف کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے اداراہ برائے تعلیم٬ سائنس اور ثقافت (یونیسکو) کے مطابق دنیا بھر میں پرائمری اسکول جانے کی عمر والی تین کروڑ 10 لاکھ بچیاں اسکول نہیں جا رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق نائیجیریا٬ پاکستان اور ایتھوپیا وہ تین ممالک ہیں جہاں ایسی بچیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔۔

متعلقہ عنوان :